کراچی میں منفرد’ ’شارٹ فلم فیسٹیول‘‘ستمبر میں ہوگا

ہفتہ 24 جون 2017 13:20

کراچی میں منفرد’ ’شارٹ فلم فیسٹیول‘‘ستمبر میں ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) فلموں میں کام کرنے والے شوقین افراد کی لیے اپنی صلاحتوں کو اجا گر کر نے کے لیے ایک مو قع فراہم کیا جا رہا ہے۔پاکستان کے انٹرٹینمنٹ شعبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ضرورت ہے اس ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانے کی۔ اس کے لئے کراچی میں شارٹ فلم فیسٹول کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شارٹ فلم فیسٹول ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ان تمام لوگوں کے لیے جوشوبز کی دنیا سے منسلک ہونا چاہتے ہیں، آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم ہوں گے۔

ستمبر2017ء سے شروع کیا جانے والا یہ فیسٹول پاکستانی ٹیلی ویڑن انڈسٹری کی تاریخ کا سب سے منفرد فیسٹول ہوگا۔ شارٹ فلم فیسٹول اس پاکستانی سینماکو خراج تحسین ہے جوکئی دہائیوں تک پوری آب و تاب سے فلم بینوں کے دل و دماغ پر چھایا رہا۔فیسٹول کے لئے 14بہترین مختصر فلموں کا انتخاب کیا جائے گا۔ انتخاب کی ذمے داری ’جیوری‘ کی ہوگی۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 13:20:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :