بنگلہ دیش کی اداکارہ نے فلم انڈسٹری چھوڑ کر تبلیغ شروع کردی

ہفتہ 24 جون 2017 13:20

بنگلہ دیش کی اداکارہ نے فلم انڈسٹری چھوڑ کر تبلیغ شروع کردی
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) بنگلہ دیش کی مشہور اداکارہ نے فلم انڈسٹڑی کو خیر آباد کہہ کراسلام کی تبلیغ کا کام شروع کر دیا۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق22سالہ اداکارہ نازنین اختر ہیپی نے فلمی صنعت کونہ صرف خیر آبادکہہ دیا ہے بلکہ اسلام کی تبلیغ کے ساتھ ساتھ اپنا حلیہ بھی یکسر تبدیل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ اب نہ صرف ہاتھوں پر دستانے اور پائوں پر موزے پہنتی ہیں بلکہ برقعہ بھی استعمال کرتی ہیں اوراسکے علا وہ انھوں نے اپنانام بھی تبدیل کر کیامتااللہ رکھ لیا ہے اورمدرسے میں قرآن بھی پڑھنا شروع کر دیا ہے۔

انکی زندگی میں یہ تبدیلی کیسے آئی اس پر ایک کتاب بھی اسی ماہ شائع ہوئی ہے جو لوگوں نے ہاتھوں ہاتھ خریدی اورکچھ ہی دنوں میں اسکی ہزاروں کا پیاں فروخت ہو گئیں۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 13:20:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :