ہالی ووڈ فلم ’اویکن دی شیڈو مین‘کا نیاٹریلر جاری

ہفتہ 24 جون 2017 14:06

ہالی ووڈ فلم ’اویکن دی شیڈو مین‘کا نیاٹریلر جاری
لا س اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) ہالی ووڈ فلم ’اویکن دی شیڈو مین‘ 25جولائی کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔امریکی میڈیا کے مطابق خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوا نوں کو تیار ہو جانا چاہیئے کیونکہ ہالی ووڈ تھرلر فلم ’اویکن دی شیڈو مین‘ 25جولائی کوسینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے،فلم کا ٹریلر جاری ہو چکا ہے جسے اب تک سینکڑوں مداح دیکھ اور پسند کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جے ایس ولسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے بھائیوں کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی ماں کی پراسرار موت کا کھوج لگانے کیلئے ایک ہو جاتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں جیمززمبارڈی، اسکیلر کیلب، جین اسمارٹ، اینڈریا ہنٹ، رابرٹ آر شیفر، رام وین فیلڈ اور گریس وین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔یہ گیری روبنس اور وڈرو ولسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم ہے۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 14:06:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :