بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اداکار سلمان خان کو محبت کرنے والے انسان کا خطاب دے دیا

ہفتہ 24 جون 2017 14:16

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اداکار سلمان خان کو محبت کرنے والے انسان کا خطاب دے دیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) بالی وڈ اداکارہ کترینا کیف نے اداکار سلمان خان کو محبت کرنے والے انسان کا خطاب دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینا کیف نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا ہے ہر کوئی جانتا ہے کہ سلمان بہت پیار کرنے والے اور لوگوں کی مدد کرنے والے انسان ہیں، سلمان نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور ساتھ کھڑے رہے، اداکارہ نے مزید یہ بھی دعویٰ کیا کہ سلمان اب بھی ان پر اعتماد کرتے ہیں۔ سلمان خان اور کترینہ کیف، علی عباس ظفر کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہوں گے، فلم رواں سال دسمبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔

وقت اشاعت : 24/06/2017 - 14:16:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :