سلمان خان کی ٹیوب لائٹ پہلے روز 26 کروڑ کا بزنس کرنے کے باوجود مایوس کن قرار

ہفتہ 24 جون 2017 17:54

سلمان خان کی ٹیوب لائٹ پہلے روز 26 کروڑ کا بزنس کرنے کے باوجود مایوس کن قرار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) سلمان خان کی نئی فلم ٹیوب لائٹ نے ریلیز کے پہلے ہی روز بھارت سمیت دنیا بھر سے 26 کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی لیکن اس کے باوجود دبنگ اداکار کی فلم کو مایوس کن قرار دیا جا رہا ہے۔دبنگ خان کی گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم ٹیوب لائٹ ایک ہی وقت میں بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی گئی، ابتدائی تخمینوں کے مطابق ٹیوب لائٹ ریلیز کے پہلے دن بھارت میں 20 کروڑ اور دبئی اور متحدہ عرب امارات میں 6 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اچھا بزنس کر کے فلمی پنڈتوں کی امیدوں پر پوری اترنے میں کامیاب رہی۔

ہدایت کار کبیر خان کی فلم ٹیوب لائٹ کو ریلیز سے قبل تنقید کا سامنا تھا اور تجارتی تجزیہ نگار گریش جوہر کا کہنا تھا کہ تنقید فلم کے بزنس کو متاثر کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلمان خان اپنی فلموں میں اکثر سپر ہیرو کی طرح نظر آتے ہیں اور یہی چیز مداحوں کو پسند ہے تاہم اس فلم میں انہوں نے بہت سادہ انسان کا کردار ادا کیا ہے لیکن فلم میں ان کی پرفارمنس بہت ہی شاندار ہے اس لیے ان کے چاہنے والوں کو تنقید کی پرواہ کئے بغیر سینما جا کر اپنے پسندیدہ اسٹار کی پرفارمنس ضرور دیکھنی چاہیئے۔

گریش جوہر نے کہا کہ سلمان نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے فلم کو عید کے موقع پر ریلیز کیا ہے اور عید کی چھٹیاں اور ویک اینڈ ہونے کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں سینما کا رخ کریں گے اور فلم بھارت میں بہتر بزنس کرے گی۔دوسری جانب بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹیوب لائٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے لکھا، سلمان خان جیسے زبردست اداکار اور شاندار منظر نگاری کے باوجود فلم میں کوئی دم نہیں۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 17:54:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :