کرکٹر شاداب خان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کیساتھ تصویر سامنے آگئی

ہفتہ 24 جون 2017 18:03

کرکٹر شاداب خان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کیساتھ تصویر سامنے آگئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) پاکستان ٹیم کے نوجوان سپن بالر شاداب خان کی مومنہ مستحسن کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر شاداب خان کے ساتھ لی گئی سیلفی شیئر کی ہے جو سٹیزن فائونڈیشن طلبا میں عید کے تحائف کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کے دوران بنائی گئی تھی۔تقریب میں دونوں سٹار ز موجود تھے جہاں شائقین نے تو شاداب خان اور مومنہ مستحسن کیساتھ بے شما ر سیلفیاں بنائیں جس کے بعد مومنہ اور شاداب خان اپنی سیلفی لینے میں مصروف ہو گئے۔

وقت اشاعت : 24/06/2017 - 18:03:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :