امیتابھ بچن کی نواسی ناویا نویلی کو میڈیا نے ایک پراسرار لڑکے ساتھ سینما کے باہر گھیر لیا

بدھ 28 جون 2017 11:51

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) بھارتی اداکار امیتابھ بچن کی نواسی ناویا نویلی کو میڈیا نے ایک پراسرار لڑکے ساتھ سینما کے باہر گھیر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ناویا نویلی آج کل امریکہ میں پڑھائی کر رہی ہیں اور چھٹیاں گزارنے ممبئی آئی ہوئی ہیں اور وہ جیسے ہی اس پر اسرار لڑکے کے ساتھ فلم دیکھ کر باہر نکلیں تو میڈیا کی نظروں سے نہ بچ پائیں تاہم امیتابھ بچن کی نواسی تو مسکراتی ہوئیں گاڑی میں بیٹھ گئیں لڑکے نے میڈیا سے اپنے چہرہ چھپانے کیلئے اپنی ٹی شرٹ میں منہ چھپا لیا ،ْناویا نویلی شارخ خان کے بیٹے آرین کی اچھی دوست بھی ہیں ،لندن میں جس سکول سے ناویا نویلی پڑھائی کر چکی ہیں وہاں پر شار خان کا بیٹا آرین بھی پڑھتا تھا ،ناویا نویلی امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا کی بیٹی ہیں۔

وقت اشاعت : 28/06/2017 - 11:51:14