اسلام لفظ امن سے نکلا ہے ،بھارتی اداکارہ سونم کپور نے انسٹا گرام پر قرآنی آیات کا ترجمہ شیئر کردیا

بدھ 28 جون 2017 13:04

اسلام لفظ امن سے نکلا ہے ،بھارتی اداکارہ سونم کپور نے انسٹا گرام پر قرآنی آیات کا ترجمہ شیئر کردیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) بھارتی اداکارہ سونم کپور نے انسٹاگرام پر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے قرآن شریف کی آیات کا ترجہ بھی لکھا، سونم کپور کا کہنا تھا کہ اسلام لفظ امن سے نکلا ہے، اسلام ایک ایسا مذہب بن کر انسانوں پر نازل ہوا ہے جس کا مقصد امن و آشتی سے بھری زندگی پیش کرنا ہے جس میں خدا کی بے تحاشہ رحمت اور شفقت زمین پر نازل ہوتی ہے، خدا تمام لوگوں کو حکم دیتا ہے کہ وہ اخلاقی اقدار کے ساتھ زندگی بسر کریں تاکہ ساری دنیا میں محبت، امن اور رحم دلی کا بول بالا ہو۔

(جاری ہے)

سوناکشی سنہا نے بھی انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو محبت اور امن کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

وقت اشاعت : 28/06/2017 - 13:04:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :