عید الفطر کے موقع پر 2 پاکستانی فلمیں نمائش کیلئے پیش‘یلغار اور مہروالنسا وی لب یو میں سخت مقابلہ

بدھ 28 جون 2017 13:22

عید الفطر کے موقع پر 2 پاکستانی فلمیں نمائش کیلئے پیش‘یلغار اور مہروالنسا وی لب یو میں سخت مقابلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) عید الفطر کے موقع پر 2 پاکستانی فلمیں نمائش کے لئے پیش کی گئیں جہنیں دیکھنے کے لئے عوام کی بڑی تعاد نے سینما گھروں کا رخ کر لیا۔ملک بھر کے سینما گھروں میں پاکستانی فلموں یلغار اور مہروالنسا وی لب یو کی نمائش جاری ہے۔

(جاری ہے)

عید پر ریلز کی جانے والی فلم مہرواالنسا وی لب ویو کی کہانی میں شامل ہے رومانس ایکشن اور کامیڈی بھی۔

جسے دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد رخ کر رہی ہے سینما گھروں کا۔بہت دیر انتظار کے بعد پاکستانی فلم یلغار بڑے پردے کی زینت بن گئی جسے دیکھنے والوں نے خوب سراہا۔ فلم میں پاکستانی فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔عید پر پاکستانی فلموں کے علاوہ ہالی وڈ کی 4 فلمیں بھی شائقین کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 13:22:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :