سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ نے 2 دن میں40 کروڑ کمالیے

بدھ 28 جون 2017 13:25

سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ نے 2 دن میں40 کروڑ کمالیے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) بالی وڈ کے دبنگ خان کی فلم ابتدائی دو روز میں فلموں بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ کو دو روز پہلے بھارت سمیت دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تاہم پہلے دن فلم صرف 21 کروڑ 15 لاکھ کا بزنس کرسکی۔یہی نہیں نمائش کے دوسرے روز بھی ٹیوب لائٹ کی کمائی میں پہلے دن کی نسبت صرف دو لاکھ کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہفتے کے روز 21 کروڑ 17 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر فلم نے ریلیز کے ابتدائی دو روز میں بیالیس کروڑ بتیس لاکھ روپے کمائے ہیں۔اس سے قبل سلمان اسٹارر دبنگ نے پہلے دن باکس افس پر سب سے کم 14کروڑ 50لاکھ کمائے تھے، جبکہ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی سلطان نے پہلے دن 36کروڑ اور ایک تھا ٹائیگر نے 33کروڑ کمائے تھے۔بھارتی میڈیا کا اس موقع پر کنا ہے کہ فلم کو ریلیز ہوئے دو دن ہوئے ہیں رمضان المبارک میں لوگ سنیما کا رخ کم ہی کرتے ہیں امید ہے کہ عید کے پہلے دن لوگ بڑی تعداد میں سنیما گھروں کا رخ کریں گے اور فلم کے بزنس میں بہتری آئے گی۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 13:25:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :