منور ظریف کی مجھ میں دلچسپی کی باتیں لوگوں سے سنیں مگر انہوں نے کبھی اظہار نہیں کیا تھا‘ بابرہ شریف

بطور ہیروئن میری پہلی فلم ’’ میرا نام ہے محبت ‘‘ شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی ،چین میں نمائش پچیس سال تک جاری رہی جو کہ ایک ریکارڈ ہے

بدھ 28 جون 2017 13:31

منور ظریف کی مجھ میں دلچسپی کی باتیں لوگوں سے سنیں مگر انہوں نے کبھی اظہار نہیں کیا تھا‘ بابرہ شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ منور ظریف کی مجھ میں دلچسپی کی باتیں لوگوں سے سنیں مگر انہوں نے کبھی اظہار نہیں کیا تھا،بطور ہیروئن میری پہلی فلم ’’ میرا نام ہے محبت ‘‘ شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور چین میں فلم کی نمائش پچیس سال تک جاری رہی جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ مجھے پرندے اور جانور بڑے پسند ہیں اور میں نے شیر کا ایک بچہ بھی گود لے رکھا ہے جو چڑیا گھر میں رہتا ہے مگر اس کا تمام خرچہ میں اپنی جیب سے ادا کرتی ہوں ، مجھے پرندوں سے بھی بڑی محبت ہے اور میں نے اپنے گھر میں ایک طوطا پالا رکھا ہے جو مجھ سے بیحد محبت کرتا ہے ، جب بھی میں گھر سے کہیں باہر جانے لگوں تو وہ اپنی آواز میں مجھے روکنے کی کوشش کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مجھے کامیڈی کرنا اچھا لگتا ہے اور اپنے کیریئر کے دوران بھی زیادہ تر وقت اداکار رنگیلا ، منور ظریف ، علی اعجاز اور ننھا کے ساتھ گزارتی تھی اور یہ زندگی دل لوگ تھے ۔ بابرہ شریف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ منور ظریف کے ساتھ میں نے تین فلموں میں کام کیا اور مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ منور ظریف مجھ میں دلچسپی لیتے ہیں ، یہ باتیں میں نے لوگوں سے سنیں مگر انہوں نے اپنے منہ سے کبھی اس کا اظہار نہیں کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بطور ہیروئن میری پہلی فلم ’’ میرا نام ہے محبت ‘‘ شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور چین میں میری فلم کی نمائش پچیس سال تک جاری رہی جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 13:31:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :