فنکاروں نے بھی عیدالفطر کا تہوار مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ مگر سادگی سے منایا

عید کی خوشی لفظوں میں بیان نہیں کی جاسکتی، اداکارہ مدیحہ شاہ/ میرا تو عید کا دن بڑے ہلہ گلہ کرتے گزرتا ہے، اداکارہ ماہ نور عیدالفطر پر ہر شخص کو روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منانی چاہئے ، شکیل صدیقی، رئوف لالہ عیدالفطر کے دن کی بڑی خوشی کی بات یہ ہوتی ہے لوگوں کے اختلافات، گلے اور شکوے سب ختم ہوجاتے ہیں، اداکارہ زارا اکبر

بدھ 28 جون 2017 14:20

فنکاروں نے بھی عیدالفطر کا تہوار مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ مگر سادگی سے منایا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات کی طرح فنکاروں نے بھی عیدالفطر کا تہوار مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ مگر سادگی سے منایا۔ لالی وڈ کی معروف اداکارہ مدیحہ شاہ نے بتایا کہ عید تو پھر عید ہوتی ہے۔ اس دن حاصل ہونے والی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ اداکارہ ماہ نور نے بتایا کہ میرا تو عید کا دن بڑے ہلہ گلہ کرتے گزرتا ہے۔

معروف اداکار کاشف خان نے بتایا کہ عید کی اصل بچوں کی ہوتی ہے جو بے چینی سے عید کا انتظار کرتے ہیں۔ کامیڈین سلیم آفریدی نے کہا کہ عید کی روایتی ڈش سوئیاں کھائیں۔ اس کے بعد گھر میں مہمانوں کا تانتا بندھ گیا۔ شکیل صدیقی اور رئوف لالہ نے بتایا کہ عیدالفطر پر ہر شخص کو روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منانی چاہئے مگر عید سے قبل پارہ چنار، کوئٹہ اور احمد پور شرقیہ میں ہونے والے سانحات کی وجہ سے ہم نے عید بڑی سادگی سے منائی۔

(جاری ہے)

اداکارہ روفی انعم نے کہا کہ چاند رات کو بیوٹی پارلر مہندی لگوانے گئی۔ خوشی اس بات کی تھی کہ میری لگی ہوئی مہندی کو تمام لوگوں نے بے حد پسند کیا ہے۔ اداکارہ زارا اکبر نے بتایا کہ عیدالفطر کے دن کی بڑی خوشی کی بات یہ ہوتی ہے کہ لوگوں کے اختلافات، گلے اور شکوے سب ختم ہوجاتے ہیں۔ معروف اداکار سحر خان اور اسٹیج کی فنکارہ ماریہ خان نے کہا کہ چاند رات کو ہم نے اپنی بہنوں سے ہاتھوں میں مہندی لگوائی اور سوٹ کی میچنگ کی چوڑیوں کو بھی شاند رات کو ہی خرید کر لائے۔ ماریہ نے بتایا کہ شام کو کراچی آڈیٹوریم میں ہونے والے میوزیکل شو میں پرفارم کرنے چلی گئی۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 14:20:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :