بالی وڈ انڈسٹری میں پاکستانی گانوں کی چوری

1980 کی دہائی میں پاکستان میں ریلیز ہونے والا گانا چوری کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 30 جون 2017 17:01

بالی وڈ انڈسٹری میں پاکستانی گانوں کی چوری
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جون 2017ء) : یوں تو پاک بھارت کشیدگی کا دنیا بھر میں چرچا ہے۔ پاک بھارت کا کرکٹ میچ ہو یا پاکستان اور بھارت کی فلم انڈسٹری ، بھارت ہمیشہ ہی خود کو پاکستان سے اُوپر تصور کرتا ہے ۔ حال ہی میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2017ء میں پاکستان نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے اور فتح کا تاج اپنے نام کیا جس پر بھارتی اپنی ہی کرکٹ ٹیم پر کافی غصہ ہوئے۔

تاہم اب بالی وڈ نے پاکستان کی میوزک انڈسٹری کو بھی نہ چھوڑا اور لگے گانے چوری کرنے۔ دلچسپ بات تو ہے کہ پاکستان سے دشمنی کا راگ الاپنے والے بھارت نے پاکستان میں 1980ء کی دہائی میں ریلیز کیا جانے والا گانا نہ صرف چوری کیا بلکہ اسے بھارتی گلوکار میکا سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کروا کے اپنی فلم کا حصہ بھی بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

جی ہاں! بھارتی فلمسٹار ارجن کپور اور الینا ڈکروز کی نئی فلم ''مبارکاں'' آئندہ ماہ کی 27 تاریخ کو ریلیز کی جا رہی ہے۔

لیکن اس فلم کا گانا ''ہوا ہوا'' گذشتہ روز ریلیز کیا گیا جسے سُن پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے فوری طور پر پہچان لیا کہ بھارت نے پاکستان کا گانا چوری کیا ہے۔ در اصل یہ گانا 1980ء کی دہائی میں پاکستانی گلوکار حسن جہانگیر نے اپنی آواز میں ریلیز کیا تھا۔ اس گانے کو اس دور میں بھی بڑی مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔ یہاں تک کہ صرف بھارت میں ہی حسن جہانگیر کی اس البم کی 15 ملین کاپیاں فروخت ہوئیں۔

بھارت کی اس چوری کو پکڑتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی عوام اور بھارتی فلم انڈسٹری کو نشانہ تنقید تو بنایا ہی، ساتھ ہی گانا چوری کرنے پر انہیں خوب رسوا بھی کیا۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھارت ٹرافی نہ جیتا تو کیا ہوا۔ کم ازکم پاکستان کا گانا چوری کر کے ہی اپنی عوام کو محظوظ کر رہا ہے۔
وقت اشاعت : 30/06/2017 - 17:01:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :