علی ظفر پاکستان میں پہلی مرتبہ فلم ’ٹیفا ان ٹربل‘ میں کام کرتے نظر آئیں گے

بھارت میں کام کرتے وقت کافی پریشان تھا کہ یہ میرا ملک نہیں‘علی ظفر

ہفتہ 1 جولائی 2017 15:10

علی ظفر پاکستان میں پہلی مرتبہ فلم ’ٹیفا ان ٹربل‘ میں کام کرتے نظر آئیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2017ء) پاکستان کے نامور اداکار اور گلوکار علی ظفر بالی وڈ میں کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیر نے کے بعد پاکستان میں پہلی مرتبہ فلم ’ٹیفا ان ٹربل‘ میں کام کرتے نظر آئیں گے۔ ایک انٹرویو میں بالی وڈ میں متعدد فلمیں کرنے والے علی ظفر نے بتایا کہ جب وہ بھارت میں کام کررہے تھے تو کافی پریشان رہتے تھے کیوں کہ وہ ان کا اپنا ملک نہیں تھا۔

میرا ملک پاکستان ہے ان دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی چیزیں کافی غیر یقینی ہیں اور کبھی بھی ختم ہوسکتی ہیں اس لیے میں کبھی مکمل طور پر بھارت منتقل نہیں ہوا۔علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم ’ٹیفا ان ٹربل‘ رواں سال ریلیز ہوگی، تاہم انہیں پاکستان میں فلم کرنے کا خیال اتنی دیر سے کیوں آیا اس حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ 2013 میں اپنی بالی وڈ فلم ’چشم بد دور‘ کی شوٹنگ کررہے تھے جب انہوں نے اپنی پہلی پاکستانی فلم پر کام کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے لیے انہوں نے ہدایت کار احسن رحیم کو فون کیا۔

(جاری ہے)

علی ظفر کے مطابق ہم نے ڈیڑھ سال تک ایک فلم کے خیال پر کام کیا تاہم پھر اسے رد کردیاجس کے بعد مجھے ’دیوسائی‘ کا خیال آیا، 15 سے 20 دنوں تک میں اپنی تحقیق مکمل کرنے شمالی علاقوں میں رہا تاہم میں نے سوچا وہاں ایکشن فلم بنانا کافی جلدی ہوگا، اور مشکلات بھی پیش آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایکشن کامیڈی فلم بنانے کے خیال سے آغاز کیا، پھر رومانس اس کا حصہ بنا اور گانے شامل ہوئے، جس کے بعد ’دیوسائی‘ ’ٹیفا ان ٹربل‘ بن گئی۔
وقت اشاعت : 01/07/2017 - 15:10:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :