ناکامیوں سے گھبرانے والا نہیں‘ فلمی دنیا کا سفر جاری رکھوں گا شاہ رخ خان

اتوار 2 جولائی 2017 12:50

ناکامیوں سے گھبرانے والا نہیں‘ فلمی دنیا کا سفر جاری رکھوں گا شاہ رخ خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے یکے بعد دیگرے فلموں کی ناکامی کے بعد کہا ہے کہ وہ ناکامیوں سے گھبرانے والے نہیں اور بالی ووڈ میں اپنا سفر جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری عمر بڑھ رہی ہے لیکن پھر بھی اداکاری چھوڑنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے کیونکہ میں مداحوں کو خاندان کی طرح سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا میرا یقین ہے کہ میں پوری زندگی اداکاری کرسکتا ہوں، چاہے میں برا اداکار ہی کیوں نہ ہوں یا پھر ایسے ہی ختم ہو جاں لیکن اداکاری کو چھوڑنے کا خیال کبھی بھی ذہن میں نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کی فلمیں آج کل اچھا بزنس نہیں کررہیں تاہم وہ گھبرانے والے نہیں اور اپنا سفر جاری رکھیں گے۔
وقت اشاعت : 02/07/2017 - 12:50:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :