بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان صرف اداکاری کے ہی نہیں بلکہ دلوں کے بھی بادشاہ نکلے
ایک تقریب کے دوران سلمان خان نے مہمانوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر اپنے گارڈز کو ہی نوکری سے نکال دیا
پیر 3 جولائی 2017 21:05
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اکثر اپنے گھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام کرتے رہتے ہیں جس میں ان کے قریبی عزیزوں سمیت دوست وغیرہ بھی شرکت کرتے ہیں سلمان اچھے میزبان ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے مہمانوں کے ساتھ بدتمیزی بالکل بھی برداشت نہیں کرتے حال ہی میں تقریب میں شریک اپنے مہمان کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر انہوں نے اپنے محافظوں کو نوکری سے نکال دیا۔
ایک سیکیورٹی گارڈ نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ تقریب میں شریک ایک مہمان نے وہاں موجود محافظ کے ساتھ بدتمیزی کرنی شروع کردی جواب میں گارڈ نے بھی مہمان کے ساتھ بدتمیزی کی اور بحث جاری رکھی یہاں تک کہ دونوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوگئی، جس پر سلمان نے وہاں موجود گارڈز کو فارغ کردیا تاہم دوسرے گارڈزنے سلمان خان سے کہا کہ آپ ایک گارڈ کی سزا ہم سب کو کیوں دے رہے ہیں اس کے جواب میں سلمان نے غصے میں گارڈ کو ڈانٹ دیا اور کہا کہ تم بہت زیادہ بول رہے ہو۔سلمان کے غصے کا نشانہ بننے والے گارڈ کا کہنا تھا کہ سلمان خان دل کے بہت اچھے ہیں وہ ہم سب کا بے حد خیال رکھتے ہیں لیکن ان کے موڈ کا کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ کب خراب ہوجائے اور غصے میں سلمان بھائی کسی کو نہیں دیکھتے بس حکم جاری کردیتے ہیں اور ہمارے پاس ان کا حکم ماننے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سلمان خان نے ذاتی معلومات لیک کرنے کے جرم میں اپنے تین باڈی گارڈز کو فارغ کردیا تھا۔۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Naomi Grossman
Tilda Swinton
George Clooney
Milo Ventimiglia
Michael Keaton
Morgan Freeman
Yumna Zaidi
Anusheh Asad
Mads Mikkelsen
Afzal Bhatti
Saif Ali Khan
Mansha Pasha
Showbiz News In Urdu
-
اداکارہ خورشید بانو کی 23 ویں برسی منائی گئی
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل کو منائی جائے گی
-
گلوکار افی جان نے پانچ سال بعد اپنے نئے گانے پر کام شروع کردیا
-
سکینڈل کوئین لائبہ خان نے اپنا نائیٹی میں کیاگیا برانڈ شوٹ وائرل کردیا
-
گلوکارہ نازنصرت بلھے شاہی نے اپنی دس قوالیاں مکمل کرلیں
-
ج* علی رحمن کاہالی ووڈ اداکار رائن گوزلنگ سے موازنے پر خوشی کا اظہار
-
oماہرہ خان کے فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا