ہالی و وڈ فلم’’وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس‘‘کا نیا ٹیزر جاری

بدھ 5 جولائی 2017 14:38

ہالی و وڈ فلم’’وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس‘‘کا نیا ٹیزر جاری
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2017ء)ہالی وڈفلم ’’وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس‘‘کا نیا ٹیزرجاری کردیا گیا ہے۔ یہ فلم2014ء کی بلاک بسٹرسائنس فکشن فلم کے سیکوئل رائز آف دی پلانیٹ آف دی ایپس کے سیکوئل ہے۔

(جاری ہے)

میٹ ریوز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے بن مانسوں کے گرد گھومتی ہے جو دنیا پر اپنا قبضہ جمانے کی کوششیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں اینڈی سرکیس،اسٹیو زیہن،جوڈی گریر،ٹیری نوٹیری اور کیرن کونورل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔پیٹر چرنن اور رِک جیفا کی پشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے 14جولائی کوسینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 05/07/2017 - 14:38:21