نامعلوم افراد پارٹ 2 کے ٹریلرلانچننگ کی تقریب کا انعقاد

بدھ 5 جولائی 2017 22:51

نامعلوم افراد پارٹ 2 کے ٹریلرلانچننگ کی تقریب کا انعقاد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2017ء) پاکستانی فلم نامعلوم افراد کی کامیابی کے بعد نامعلوم افراد پارٹ 2 اس سال عید الااضحی کے موقع سینما گھرو ن پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم والا پروڈکشن اور ایکسیلینسی فلمز کی نا معلوم افرادپارٹ II کی مشترکہ پیشکش ہے۔ چینل اردو ون ٹی وی میڈیا پارٹنر کے طور پر فلم کی مارکیٹنگ اور ڈسٹریبیوشن کے معاملا ت کی ذمہ داری سنبھالے گا۔

نامعلوم افراد پارٹ IIکے ٹریلر لانچ کی تقریب نجی سینما ہا?س میں پروقار انداز میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں فلم کی پوری کاسٹ اور اسٹارز کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ اس فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی جبکہ فلم کا اسکرپٹ فضاء مرزا نے مشترکہ طور پر لکھا ہے۔

(جاری ہے)

اس جوڑی نے نامعلوم افراد اور ایکٹر ان لائ جیسی کامیاب فلموں کے حوالے سے بے پناہ داد وصول کی ہے۔

نامعلوم افراد پارٹ ٹو دراصل 2014 میں بننے والی کامیاب فلم نامعلوم افراد پارٹ ون کو مدنظر رکھ کر لکھی گئی ہے۔ اور ایک بار پھر اس فلم میں کام کرنے والے ستارے اپنے ماضی کی کارکردگی کی روشنی میں آگے بڑھتے ہوئے نظر آئینگے۔ فلم کی کاسٹ میں فہد مصطفی، جاوید شیخ، محسن عباس حیدراور عروہ حسین ایک بار پھر نامعلوم افراد پارٹ ٹو ایک ساتھ جلو ہ گر ہونگے۔

اور انکے ساتھ حانیہ عامر بھی شامل ہونگی۔ اس فلم کی شوٹنگ زیادہ تر کیپ ٹا?ن سٹی اور کراچی میں کی گئی ہے۔ یہ فلم 2 گھنٹے اور 10منٹ کے دورانیئے پر مشتمل ہے۔ فلم کے کردار ایک بار پھر تین سال کے وقفے کے بعد سامنے ہونگے۔ اس فلم کی کہانی تین سال گذرنے کے بعد کے واقعات، تبدیلیوں، اور ہنگامہ خیزیوں پر مشتمل ہیں۔ ایک بار پھر نامعلوم افراد پارٹ II کی کاسٹ کی یہ ٹیم کیپ ٹا?ن میں جمع ہوگی۔

اور اس کے بعد پیش آنے والے دلچسپ واقعات اور تہلکہ خیزیوں کو سامنے لائے گی۔ جسے شائقین فلم نامعلوم افراد پارٹ ٹو کی صورت میں دیکھ سکیں گے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نبیل قریشی جو کے معاون اسکرپٹ رائٹر، اورڈائریکٹر بھی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کی اور فضا ئ مرزا کی نامعلوم افراد پارٹ ون کی نمائش کے بعد سے یہ خواہش رہی تھی کہ وہ دونوں مل کر نامعلوم افراد کے تسلسل پر کام کریں اور اسکے اگلے پارٹ کو فلم بند کریں۔

جو کے اب مکمل ہوچکا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ فضائ اور میں نے ایکٹر ان لائ ایک درمیانی عرصے میں فور ی طور پر لکھی تھی تاکہ ہمیں تھوڑا وقفہ مل جائے۔ اس وقفے کے دوران ہمیں نامعلوم افراد پارٹ ٹو کو ایک بالکل الگ اور منفردکہانی کی حامل فلم بنانے کا موقع مل گیا۔ نبیل قریشی نے مزید کہا کہ فلم دیکھنے والے اس فلم کو ماضی سے بھی موازنہ کریں گے۔

اور اس فلم کو ایک منفرد فلم کی صورت میں دیکھ سکیں گے اس فلم کی تیا ری میں جن شخصیات نے حصہ لیا ہے ان میں ایڈیٹر آصف ممتار، میوزک شا کی ارشد ، ہدایت نبیل قریشی اور گانے صابر ظفر اور فلم والا ٹیم شامل ہیں۔ فوٹو ہدایت کاری میں رانا کامران اور میک اپ میں وقار حسین شامل ہیں۔ تقریب کی میڈیا پی آر کے فرائض ٹیک ٹوکی روح رواں تہمینہ خالد نے انجام دیئے۔
وقت اشاعت : 05/07/2017 - 22:51:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :