شاہ رخ اور انوشکا ’’کپل شرما شو‘‘ کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر چلے گئے

اتوار 9 جولائی 2017 13:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2017ء) بھارتی کامیڈین اور اداکار کپل شرما کی طبیعت کی خرابی کے باعث کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کو ’’کپل شرما شو‘‘ کی قسط کی عکسبندی ادھوری چھوڑ کر گھر جانا پڑا۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اور انوشکا شرما اپنی نئی فلم جب ہیری میٹ سیجل کی تشہیر کے سلسلے میں دی کپل شرما شو میں شرکت کے لیے سیٹ پر پہنچے تاہم شو کے میزبان کپل شرما کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور وہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ہی بے ہوش ہوگئے جس کی وجہ سے شوٹنگ منسوخ کردی گئی جبکہ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کو واپس جانا پڑا۔

پروڈکشن ہاؤس میں موجود ایک شخص نے میڈیا کو بتایا کہ کپل شرما پر ان دنوں بہت زیادہ ذہنی دباؤ ہے جس کی وجہ سے ان کی صحت بھی تیزی سے گررہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیڈین سنیل گروور سے جھگڑے اور ان کے شو چھوڑنے کے بعد کپل شرما شو کی مقبولیت میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور کپل شرما اپنے شوکی مقبولیت کو برقرار رکھنے کے لیے سر توڑ کوششیں کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 09/07/2017 - 13:50:43