سری دیوی عدنان صدیقی اور سجل علی کیلئے رو پڑیں

اتوار 9 جولائی 2017 20:31

سری دیوی عدنان صدیقی اور سجل علی کیلئے رو پڑیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2017ء) بولی وڈ فلم ’موم‘ کی مرکزی اداکارہ سری دیوی فلم میں ان کے شوہر کا کردار ادا کرنے والے پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سوتیلی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سجل علی کے لیے رو پڑیں۔بالی وڈ سپر اسٹار نے انتہائی جذباتی انداز میں عدنان صدیقی اور سجل علی کو محبتوں کا پیغام دیتے ہوئے ان کی تعریف کیلئے ایک ویڈیو جاری کی جس میں اداکارہ اپنے جذبات کو قابو میں نہ رکھ سکیں، اور رو پڑیں۔

(جاری ہے)

ایک منٹ دورانیے کی ویڈیو میں سری دیوی آغاز میں ہی عدنان صدیقی اور سجل علی کو مخاطب ہوتے ہوئے انہیں سلام کرنے کے بعد کہتی ہیںوہ دونوں اداکاروں کو بہت یاد کرتی ہیں۔ویڈیو میں سری دیوی نے سجل علی کو اپنا بچہ کہتے ہوئے پاکستانی اداکاروں کو کہا کہ فلم میں جس طرح آپ دونوں نے اداکاری کی وہ بہت اعلیٰ تھی ،ْآپ کے بغیر میں اس فلم کی تکمیل کا سوچ بھی نہیں سکتی۔اپنی مختصر ویڈیو میں سری دیوی ،ْسجل علی اور عدنان صدیقی کی تعریف کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور سسکیاں بھر کے رو پڑیں۔
وقت اشاعت : 09/07/2017 - 20:31:49