عوام کے منتخب وزیر اعظم عوام کو ہی جواب دہ ہیں‘سلومی رانا

بدھ 12 جولائی 2017 16:37

عوام کے منتخب وزیر اعظم عوام کو ہی جواب دہ ہیں‘سلومی رانا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) ینگ ورکرزکلچرل ونگ لاہور کی صدراور بیٹی فانڈیشن کی صدرسلومی رانا نے کہا ہے کہ عوام کے منتخب وزیر اعظم عوام کو ہی جواب دہ ہیں چند افراد کو اختیار حاصل نہیں کہ وہ اپنی رائے عوامی رائے پر مسلط کریں،جے آئی ٹی رپورٹ دراصل پی ٹی آئی رپورٹ اور عمران نامہ ہے ،آئندہ انتخابات میں ایک بار پھر سازشی ٹولے کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

(جاری ہے)

میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلومی رانا نے کہا کہ اس رپورٹ کے پیچھے سیاسی ایجنڈا ہے جس کے جھوٹ کو ہم سپریم کورٹ کے سامنے بے نقاب کریں گے جبکہ اس کی آڑ میں دھرنا نمبر 3 تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی رپورٹ کے بعد اندازہ ہو گیاہے یہ قانونی جنگ نہیں بلکہ ایک سیاسی معرکہ ہے اور مسلم لیگ (ن) اس جنگ کو بھرپورانداز میں لڑ ے گی کیونکہ یہ قانونی نہیں سیاسی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ لیگی کارکنان کسی بھی ملک دشمن عناصر کو ملک کی سا لمیت سے نہیں کھیلنے دینگے۔ پاکستان مسلم لیگ نے بنایا تھا اورمسلم لیگ ہی اس کا تحفظ کریگی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقدمہ عوام کی عدالت میں ہے جو ووٹ کی طاقت سے اپنا فیصلہ سنائے گی۔
وقت اشاعت : 12/07/2017 - 16:37:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :