آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہوگی ،موجودہ حکومت کو مدت پوری کرنے دی جائے، اداکارہ میرا کا عمران کو مشورہ

بدھ 12 جولائی 2017 17:24

آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہوگی ،موجودہ حکومت کو مدت پوری کرنے دی جائے، اداکارہ میرا کا عمران کو مشورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2017ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آئندہ عام انتخابات کے انتظار کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگی حکومت کو آئینی مدت پوری کر نے دی جائے آنے والی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی میڈیا کو ایک خصوصی بیان میں اداکارہ میرا نے کہا کہ (ن) لیگ جتنی دیر زیادہ سے زیادہ اقتدار میں رہے گی وہ لوگ قوم کے سامنے اتنے ہی زیادہ بے نقاب ہوں گے، اس لیے عمران خان کو چاہیے کہ وہ حکومت کے خاتمے کیلئے کچھ کرنے کی بجائے آئندہ عام انتخابات کا انتظار کر یںاٴْنہوں نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے اس لیے آنیوالی حکومت بھی تحریک انصاف کی ہوگی اور کر پشن کے خلاف صرف تحریک انصاف ہی نہیں پوری قوم متحد ہے۔

وقت اشاعت : 12/07/2017 - 17:24:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :