کچھ بڑی فلموں کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد میں نے اپنی غلطیوں کو سدھار لیا ہے،کترینہ کیف

بدھ 12 جولائی 2017 19:06

کچھ بڑی فلموں کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد میں نے اپنی غلطیوں کو سدھار لیا ہے،کترینہ کیف
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2017ء) بالی وڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ میری کچھ بڑی فلموں کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد میں نے اپنی بڑی غلطیوں کو سدھار لیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق خوبرو اداکارہ کی 2015 سے 2016 تک ریلیز ہونے والی فلمیں ’’فینٹم‘‘، ’’فتور‘‘ اور ’’بار بار دیکھو‘‘ بری طرح فلاپ ہوئیں جس کے بعد انہیں کئی فلموں کے ساتھ ساتھ اشتہارات اور کئی برانڈز کی ایمبسڈرز شپ سے بھی ہاتھ دھونا پڑا لیکن اب اداکارہ نے خود ہی ان سب وجوہات سے پردہ اٹھادیا ہے اور ان فلموں کی ناکامی کی وجہ توجہ کا نہ دینا اور پریشان رہنا بتایا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف طویل عرصہ رنبیر سے معاشقے کے باعث خبروں کی زینت بنی رہیں اور یہی نہیں بلکہ اس دوران ان کا فلمی کیرئیر بھی زوال کا شکار ہوا۔
وقت اشاعت : 12/07/2017 - 19:06:06