فلم سٹار میرا فلم سٹار لیلیٰ کی 35لاکھ کی مقروض نکلی

میرا عورت کے نام پر دھبہ ہے مجھے خود سے اور میرا سے نفرت ہوگئی ‘لیلیٰ کی گفتگو

جمعہ 14 جولائی 2017 14:22

فلم سٹار میرا فلم سٹار لیلیٰ کی 35لاکھ کی مقروض نکلی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2017ء) فلم سٹار لیلیٰ نے اداکارہ میرا کے خلاف محاز کھولتے ہوئے کہا ہے کہ میرا عورت کے نام پر دھبہ ہے مجھے خود سے اور میرا سے نفرت ہوگئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیلیٰ نے کہا کہ میرا نے مجھ سے 35 لاکھ روپے ادھار لئے لیکن جب بھی واپس مانگتی ہوں تو ٹال مٹول سے کام لیتی ہے میرا کے اندر انسانیت نہیں ہے وہ حیوانوں سے بھی بدتر ہے اسے تھوڑی سی بھی شرم نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ جب عتیق نے کیس کیا تو میرا میرے گھر میں چھپی رہی اور امریکہ کے ٹکٹ کے پیسے بھی میں نے دئیے ۔

وقت اشاعت : 14/07/2017 - 14:22:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :