دہشت اور خوفناک مناظر سے بھرپورہالی ووڈ سپر نیچرل تھرلرفلم گھوسٹ ہاوس پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

اتوار 16 جولائی 2017 16:52

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء)دہشت اور خوفناک مناظر سے بھرپورہالی ووڈ سپر نیچرل تھرلرفلم گھوسٹ ہاوس پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

رچ ریسڈیل کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایڈونچر کی تلاش میں تھائی لینڈ کا رخ کرتا ہے اور ایک گھر میں قیام کے دوران وہاں بسنے والی پراسرار مخلوق کے چنگل میں پھنس جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں اسکاٹ ٹیلر،جیمز لانڈری،مارک بون،ایلانا کروز اور کیترینہ گرے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 25اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 16/07/2017 - 16:52:07