ْہمارے قوالوں اور گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا میں نام کمایا ہیراحت فتح علی خان

اتوار 16 جولائی 2017 16:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) ہمارے قوالوں اور گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا میں نام کمایا ہے نصرت فتح علی خاں شعبہ موسیقی سے وابستہ وہ واحد شخصیت ہیں جن کو کئی ممالک نے اعزازی شہریت دی تھی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں گلو کار اور قوال راحت فتح علی خاں نے کہا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار نصرت فتح علی خان مرحوم نے قوالی پوری دنیا میں متعارف کروا دی ، میں خاندانی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے قوالی کے شعبے میں آیا ہوں ،بہت سے لوگ مجھے موسیقی کے استاد کا درجہ دیتے ہیں لیکن میں خود کو موسیقی جیسے دنیا کے مشکل ترین فن کا معمولی سا طالبعلم سمجھتا ہوں اور میرے بزرگ کئی صدیوں سے فن قوالی سے وابستہ ہونے کی وجہ سے بزرگان دین کی درگاہوں پر حاضریاں دے رہے ہیں اس لیے میں بھی اپنی خاندانی روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے قوالی کے شعبہ میں آیا ہوں ۔

وقت اشاعت : 16/07/2017 - 16:52:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :