فلمساز مدھر بھنڈارکر نے فلم ’’اندوسرکار‘‘ کی تشہیر کیلئے ناگپور میں پریس کانفرنس منسوخ کر دی

پیر 17 جولائی 2017 13:51

فلمساز مدھر بھنڈارکر نے فلم ’’اندوسرکار‘‘ کی تشہیر کیلئے ناگپور میں پریس کانفرنس منسوخ کر دی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) بالی وڈ فلمساز مدھر بھنڈارکر نے اپنی فلم ’’اندوسرکار‘‘کی تشہیر کے لئے ناگپور میں پریس کانفرنس منسوخ کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز مدھر بھنڈارکر نے اپنی فلم ’’اندوسرکار‘‘ کے لئے گاندھی نگر میں پورٹ او گومزہوٹل میں پریس کانفرنس کرنا تھی جو اس وقت منسوخ کر دی گئی جب کانگریس کے کارکنوں نے انہیں ہوٹل سے باہر نہیں آنے دیااور سٹی صدر کی قیادت میں ہوٹل کے باہر جمع ہو گئے اور فلم اور فلمساز کے خلاف نعرے بازی کی جس پر فلمساز نے ٹویٹر پر کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی سے کہا ہے کہ کیا میں آزادی اظہار رائے کا حق رکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کسی کے خلاف فلم نہیں بنائی۔فلم ’’اندوسرکار ‘‘ کی کہانی 1975-77 میں ایمرجنسی کے پس منظر پر بنائی گئی ہے۔ فلم 28 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 17/07/2017 - 13:51:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :