سوشانت سنگھ راجپوت کو تاریخی فلم میں کام کرنے کی پیشکش

پیر 17 جولائی 2017 13:51

سوشانت سنگھ راجپوت کو تاریخی فلم میں کام کرنے کی پیشکش
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو’’رابطہ ‘‘کے بعد ایک اور تاریخی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے پاس اس وقت 5 فلمیں ہیں جبکہ انہیں تاریخی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے اور اس حوالے سے سوشانت نے ہدایتکار کے ساتھ ملاقات بھی کی اور اس موضوع پر بات چیت کی لیکن انہیں ابھی تک سکرپٹ نہیں ملا۔ واضح رہے کہ سوشانت اب تک 2 تاریخی فلموں ’’ڈیٹیکٹو بیوم کیش بخشی‘‘ اور ’’رابطہ ‘‘میں کام کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 17/07/2017 - 13:51:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :