ہیری پوٹر کی 2 نئی کتابوں کی رونمائی اکتوبر میں ہوگی

جمعرات 20 جولائی 2017 10:41

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) ہاگ ورٹس یونیورس معروف سلسلے وار کہانی’’ ہیری پورٹر‘‘ کی دو نئی کتابیں شائع کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ کتابیں جادو بھری داستان کی 20 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر شائع کی جا رہی ہیں۔ اس تقریب کا انعقاد برٹش لائبریری کے تعاون سے ہوگا۔

(جاری ہے)

برطانوی اشاعتی ادارے بلوم بری نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ اس موقع پر منعقد کی جانے والی نمائش کو جادو کی تاریخ کا عنوان دیا گیا ہے جس میں اکتوبر2017 اور فروری 2018 کے دوران دو نئی کتابوں کی رونمائی کی جائے گی۔

نئی کتاب’ ہیری پوٹر۔ جادو کی تاریخ ‘کے قارئین جادوگری کے سکول ہاگ واٹس کے نصاب کا تفصیلی جائزہ لے سکیں گے جن میں، ہیری پوٹر کا جادو سکول، جڑی بوٹیوں کا علم، فلکیات اور طلسمی مخلوق بھی شامل ہیں۔اس کتاب میں طلسم سے متعلق مضامین شامل ہوں گے جن میں دیو مالائی جانور یونی کان، کیمیا گری اور قبل از تاریخ کے جادو کا احاطہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ دنیا کی 29 زبانوں میں ہیری پوٹر کی 45 کروڑ کتابیں شائع ہو چکی ہیں اور ان کتابوں پر 7 ارب ڈالر مالیت کی فلمیں بن چکی ہیں۔
وقت اشاعت : 20/07/2017 - 10:41:02