اداکارشکن بترا کی فواد خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش

فواد خان اور شکن بترا نے ایک ساتھ گزشتہ سال کی کامیاب فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں کام کیا تھا فلم میں ان کے ہمراہ بالی وڈ اداکار سدھارتھ کپور اور عالیہ بھٹ بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئے تھے

جمعرات 20 جولائی 2017 12:15

اداکارشکن بترا کی فواد خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) پاکستانی اداکار فواد خان کے صرف یہاں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بہت مداح ہیں، ان میں سے ایک بولی وڈ اداکار شکن بترا بھی ہیں۔فواد خان اور شکن بترا نے ایک ساتھ گزشتہ سال کی کامیاب فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں کام کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ہدایت کار شکن بترا نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بہتر حالات قائم ہونے کی امید کا اظہار کیا، تاکہ وہ دوبارہ فواد خان کے ساتھ کام کرسکیں۔

آئیفا ایوارڈز کے دوران شکن بترا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گزشتہ روز فواد خان سے بات کی، مجھے وہ بہت یاد آتے ہیں، کاش وہ یہاں ہوتے، گزشتہ سال ہم دونوں ایک ساتھ آئیفا میں موجود تھے، بدقسمتی سے ایسے حالات ہوگئے کہ سن تبدیل ہوگیا، امید ہے آگے دونوں ممالک دوبارہ ایک دوسرے کے دوست بن جائیں اور مل کر کام کرسکیں۔

(جاری ہے)

ایسا پہلی بار نہیں جب شکن بترا نے فواد خان کے حوالے سے بات کی ہو، اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مجھے فواد خان کی بہت یاد آتی ہے، میں نہیں جانتا مجھے اس حوالے سے اتنا کھل کر بات کرنی چاہیے یا نہیں، مجھے ان کے ساتھ کام کرنے بہت مزاح آیا تھا، ہم ہندوستانی دنیا بھر میں قانونی طور پر کام کرتے ہیں اور اگر کوئی اور ہمارے ملک میں کام کرنا چاہے تو اسے بھی سکون سے کام کرنے دینا چاہیے۔

خیال رہے کہ فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں فواد خان نے ہم جنس پرست نوجوان کا کردار ادا کیا تھا، اس فلم میں ان کے ہمراہ بولی وڈ اداکار سدھارتھ کپور اور عالیہ بھٹ بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئے تھے۔
وقت اشاعت : 20/07/2017 - 12:15:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :