فلم’’مام‘ ‘کی بھارت میں مقبولیت میرے لئے اعزاز ہے‘ سجل علی

جمعرات 20 جولائی 2017 12:15

فلم’’مام‘ ‘کی بھارت میں مقبولیت میرے لئے اعزاز ہے‘ سجل علی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے ذریعے بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے والی اداکارہ سجل علی نے کہا کہ فنکارانہ صلاحیتیں ہی کسی بھی فنکار کو چھوٹا بڑا بنا دیتی ہیں، میری خوش نصیبی ہے کہ پہلی بھارتی فلم ہی لیجنڈ ہدایتکار بونی کپور اور لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کیساتھ کرنے کا موقعہ ملا۔ ان شخصیات نے جس طرح میری حوصلہ افزائی کی اس کو الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہوں۔

فلم مام کی بھارت بھر میں مقبولیت میرے لئے اعزاز ہے۔ شائقین میرا مقابلہ اگر بھارتی فنکاروں سے کر رہے ہیں تو یہ ان کی مہربانی ہی-اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ’’ مام‘‘ میں میری متاثر کن پرفارمنس میں عدنان صدیقی، سری دیوی اور نوازالدین سمیت پوری ٹیم کا بڑا ہاتھ ہے۔

(جاری ہے)

میں ایک چھوٹی سی اداکارہ ہوں ، صف اول کی بھارتی فنکاراؤں کے مستقبل کیلئے مجھے خطرہ قرار دینا بھارتی میڈیا کا بڑا پن ہے، ابھی طفیل مکتب ہوں ، اپنے کام سے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔

فنکارہ ہونے کے ناطے ثقافتی سفیر کے طور پر بھارتی فلموں میں کام کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات بالخصوص ثقافتی تعلقات کے ذریعے فنکار اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا بھارتی فلم انڈسٹری دنیا بھر کے ٹیلنٹ کو متعارف کراتی ہے مجھ سے قبل کئی سینئر فنکاروں نے بھی اس انڈسٹری میں جاکر اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔ ماہرہ خان، صبا قمر، ماورا حسین ، فواد خان، علی ظفر، عدنان صدیقی ، حمائمہ ملک و دیگر موجودہ دور میں بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی فنی صلاحیتوں کی بنا پر رنگ دکھا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارتی فلموں کیساتھ ساتھ پاکستانی فلموں میں کام کی آفرز بھی ہیں۔
وقت اشاعت : 20/07/2017 - 12:15:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :