نواز الدین صدیقی اداکاری کے انسائیکلو پیڈیا ہیں، ٹائیگر شروف

جمعرات 20 جولائی 2017 12:41

نواز الدین صدیقی اداکاری کے انسائیکلو پیڈیا ہیں، ٹائیگر شروف
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ نواز الدین صدیقی اداکاری کے انسائیکلو پیڈیا ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ نواز الدین صدیقی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ باصلاحیت اور ورسٹائل اداکار ہیں اورکسی بھی اداکار کے لئے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع سیکنھے کا تجربہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ نوازالدین صدیقی اداکاری کی دنیا میں انسائیکلو پیڈیا ہیں ،میں نے انہیں کبھی تنگ نہیں کیا یا مشکل میں ڈالا ،میں ان کا خاموشی سے جائزہ لیتا ہوں اور ان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں ۔اداکار ٹائیگر شروف اور نواز الدین صدیقی فلم منا مائیکل میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ڈانس ایکشن فلم 21 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 20/07/2017 - 12:41:52

Rlated Stars :