پریانکا چوپڑا نے تازہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی

جمعرات 20 جولائی 2017 12:45

پریانکا چوپڑا نے تازہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے تازہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنی ہالی وڈ فلموں سے عارضی چھٹیوں پر ہیں ،انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر لی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مالٹائی گائون پہنا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پرانکا چوپڑا فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’گستاخیاں ‘‘جو شاعر ساحر لدھیانوی کی زندگی پر مبنی ہے میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

وقت اشاعت : 20/07/2017 - 12:45:50

Rlated Stars :