اداکار’’ جان ریمبو‘‘ کی48 ویں سالگرہ22 جولائی کو منائی جائے گی

جمعرات 20 جولائی 2017 12:50

اداکار’’ جان ریمبو‘‘ کی48 ویں سالگرہ22 جولائی کو منائی جائے گی
عار ف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء)پاکستا ن کے معروف فلمی اداکار محمد افضل خان عرف جان ریمبو کی48 ویں سالگرہ22 جولائی کو منائی جائے گی ،وہ 22جولائی1969 کو پیدا ہوئے 1991میں پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریز ‘‘گیسٹ ہائوس‘‘ سے اداکاری کا آغازکیا، فلم ’’ہیرو‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا اور اسی فلم کی ہیروئن اداکارہ صاحبہ خاں سے شادی کرلی اور متعدد فلموںمیں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔
وقت اشاعت : 20/07/2017 - 12:50:48