مجھے پاکستان میں کھل کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا موقع مل رہا ہے‘ مزاحیہ اداکار عزیر حسن

جمعرات 20 جولائی 2017 13:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) مشہور مزاحیہ اداکار عزیر حسن نے کہا ہے مجھے پاکستان میں کھل کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا موقع مل رہا ہے ۔کینیڈا کی نسبت یہاں لوگ بہت پیار کرنے والے اور فن کی قدر کرنے والے ہیں۔پاکستان میں کام کرنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے کام کو شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے ۔فنکار کیلئے اس کے کام کی تعریف ہی دنیا کے کسی بھی انعام سے بڑھ کر ہوتی ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا میں خود کو سیاست سے دور رکھتا ہوں میری تمام تر توجہ میرے کام پر ہے ابھی سیاست کیلئے وقت نہیں ہے۔مزاحیہ اداکاری میری پہنچا ن ہے میرے اس فن کی وجہ سے مجھے دنیا بھر میں شہرت ملی ہے اس سے کنارہ کشی کا سوچ بھی نہیںسکتا۔

وقت اشاعت : 20/07/2017 - 13:22:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :