خوشامدی لوگوں سے دور رہتی ہوں‘ اداکارہ وماڈل عینی

جمعرات 20 جولائی 2017 13:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) اداکارہ وماڈل عینی نے کہاہے کہ شوبز کی دنیا میں لوگوں پر اندھا اعتماد کر کے بڑا نقصان اٹھایا ہے اس لیے خوشامدی لوگوں سے دور رہتی ہوں ، میری بچپن سے خواہش تھی کہ فنکارہ بنوں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں عینی نے کہا کہ انسان کا جو مقدر ہے وہی اس کو ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلسل محنت سے کامیابیاں حاصل کر رہی ۔مجھے علم ہے کہ ابھی میری منزل دور ہے مگر ارادے پرعزم اور پختہ ہیں ۔عینی نے مزید کہاکہ میرے نزدیک کوئی نمبر یا نمبر دو نہیں ہوتا ہر فنکار پر مقبولیت کا ایک دور آتا ہے ۔

وقت اشاعت : 20/07/2017 - 13:22:58