روہت شیٹھی کی نئی فلم کے لئے پرابھاس سے رابطے کی خبروں کی تردید

جمعرات 20 جولائی 2017 13:55

روہت شیٹھی کی نئی فلم کے لئے پرابھاس سے رابطے کی خبروں کی تردید
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) بالی وڈفلمساز روہت شیٹھی نے نئی فلم کے لئے پرابھاس سے رابطے کی خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز روہت شیٹھی نے اپنی نئی فلم کے لئے باہوبلی کے اداکار پرابھاس سے رابطے کی خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا بلکل بھی نہیں ہے ،میں اس وقت سپین میں تھا جب یہ خبریں آئیں ،میں نہیں جانتا یہ خبریں کہاں سے آئیں۔ فلمساز روہت شیٹھی فلم گول مال 3 ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اجے دیوگن ،تبو، ارشد وارثی ،پرینیتی چوپڑامتوشار کپور اور کونال کیمو مرکزی کردار ادا کرہے ہیں،فلم دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/07/2017 - 13:55:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :