فلم ’’مبارکاں ‘‘ کا دوسرا ٹریلر یو ٹیوب پرجاری

جمعرات 20 جولائی 2017 13:55

فلم ’’مبارکاں ‘‘ کا دوسرا ٹریلر یو ٹیوب پرجاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) بالی وڈ فلم ’’مبارکاں ‘‘ کا دوسرا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز نے فلم ’’مبارکاں ‘‘ کا دوسرا ٹریلر یوٹیوب پر ریلیز کر دیا جو اداکار انیل کپور کی مزاحیہ اداکاری سے بھرپور ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں انیل کپور کرتار سنگھ جبکہ ارجن کپور ڈبل رول ادا کر رہے ہیں۔فلم میں الیانا ڈی کروز اور اتھیا شیٹھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔فلم 28 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/07/2017 - 13:55:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :