انوشکا شرما فلم ’’جب ہیری میٹ سجل‘‘ کی تشہیر کے لئے واپس ممبئی پہنچ گئیں

جمعرات 20 جولائی 2017 13:58

انوشکا شرما فلم ’’جب ہیری میٹ سجل‘‘ کی تشہیر کے لئے واپس ممبئی پہنچ گئیں
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما فلم ’’جب ہیری میٹ سجل‘‘ کی تشہیر کے لئے واپس ممبئی پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما جوفلمساز امتیاز علی کی فلم ’’جب ہیری میٹ سجل ‘‘کی شوٹنگ سے عارضی چھٹیاں لے کرسنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں نیویارک تھیں واپس ممبئی پہنچ گئی ہیں جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔انوشکا شرما جلد فلم’’جب ہیری میٹ سجل ‘‘ کی تشہیر کا حصہ ہوں گی۔فلم میں انوشکاشرما اور شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔فلم4 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/07/2017 - 13:58:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :