پروٹیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہو گی، ایلسٹر کک

جمعرات 20 جولائی 2017 18:44

پروٹیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہو گی، ایلسٹر کک
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ایلسٹر کک نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کیلئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، مہمان ٹیم کے خلاف تیسرے میچ میں مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کیلئے ٹیم کو میدان میں اتاریں گے اور مہمان ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں شاندار کم بیک کرینگے۔

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بڑے مارجن 340 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے، اس سے قبلانگلینڈ نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 211 رنز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

اپنے انٹرویو میں سٹار بلے باز ایلسٹرکک نے کہا کہ موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست پر مایوسی ہوئی تاہم وہ شکست کو بھلا کر آئندہ میچ کے لئے میدان میں اتریں گے اور کوشش ہوگئی پروٹیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں جو غلطیاں ہوئیں وہ دوبارہ نہ دوہرائیں۔

ایلسٹرکک نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو خبردار کیا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی کے لئے سرتوڑ کوشش کرنا ہوگی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 27 جولائی سے اوول، لندن میں شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 20/07/2017 - 18:44:33