شلپا شیٹھی کا بالی ووڈ میں کم بیک کا عندیہ

جمعرات 20 جولائی 2017 18:44

شلپا شیٹھی کا بالی ووڈ میں کم بیک کا عندیہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء)اداکارہ شلپا شیٹھی طویل عرصہ سے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کئے ہوئے ہیں لیکن اب انہوں نے جلد بالی ووڈ میں واپسی کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تقریب کے دوران فلموں میں واپسی کے بارے میں پوچھے جانے پر اداکارہ نے کہا کہ انہیں کچھ منصوبوں کی پیشکش ہوئی ہے،ان کا حصہ بننے یا نہ بننے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

واپسی کیلئے کسی اچھے پراجیکٹ کی تلاش میں ہوں۔ شلپا شیٹھی موجودہ دور کی بہترین اداکاراو ں میں سے ایک عالیہ بھٹ کی فین ہیں، جنہوں نے فلماڑتا پنجاب کیلئے بہترین اداکارہ کا آئیفا ایوارڈ جیتا۔شلپا نے کہا کہ عالیہ جو بھی کرتی ہیں، بہترین کرتی ہیں وہ واقعی خود کو آگے بڑھانا پسند کرتی ہیں اور مشکل کردار بھی بخوبی ادا کرتی ہیں۔
وقت اشاعت : 20/07/2017 - 18:44:50