عائشہ ٹاکیا نے اپنے بیٹے کو پہلی ترجیح قرار دیدیا

جمعرات 20 جولائی 2017 18:50

عائشہ ٹاکیا نے اپنے بیٹے کو پہلی ترجیح قرار دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء)اداکارہ عائشہ ٹاکیا جو تقریبا تین برس سے انڈسٹری سے دور ہیں، انہیں اپنی اس غیر حاضری پرکچھ ملال نہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے میکائیل ازمی ،جو تین برس کا ہے، کی دیکھ بھال کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ بیٹے کی پرورش کا تجربہ اب تک زبردست رہا۔عائشہ کی اسکرین پر واپسی ایک میوزک ویڈیو کے ساتھ ہوئی ہے۔ مستقبل کے منصوبوں میں ریسٹورانٹ کھولنے کے ساتھ دیگر پروجیکٹس شامل ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا ان کی پہلی ترجیح ہے۔

وقت اشاعت : 20/07/2017 - 18:50:05