اکشے کمار کی فلم’ ’ٹوائلٹ اک پریم کتھا‘‘ریلیز سے قبل ہی لیک ہو گئی

فلم11 اگست کو ریلزہونا تھی‘ لیک ہونے کی وجہ سے فلم کا بزنس متاثر ہونے کا خدشہ

ہفتہ 22 جولائی 2017 12:02

اکشے کمار کی فلم’ ’ٹوائلٹ اک پریم کتھا‘‘ریلیز سے قبل ہی لیک ہو گئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) اکشے کمار کی نئی آنے والی فلم ’ٹوائلٹ اک پریم کتھا‘ ریلیز سے قبل ہی آن لائن لیک ہو گئی ۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مشہور کوریو گرافررومیو ڈی سوزا نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے ۔فلم11 اگست کو ریلزہونا تھی تاہم فلم کی لیک ہونے کی وجہ سے فلم کا بزنس متاثر ہونے کابھی خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے بھی ہندی سینما میں اس طرح کے واقعات آئے ہوئے ہیں جن میں سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ شاہد کپور کی ’اڑتا پنجاب‘ اور کامیڈی فلم ’گریٹ گرینڈ مستی ‘ کے آن لائن لیک ہونے سے ان کے بزنس بھی متاثر ہوئے تھے۔

پائریسی یہ گھنآنا کاروبار ہالی وڈ میں موجود ہے جہاں سلوسٹیر اسٹالیون کی مشہور سیریز ’ایکسیپنڈلز‘ کے تیسرا حصہ ریلیز سے قبل ہی آن لائن دستیا ب تھا۔اکشے کما ر نے اپنے سوشل میڈیا ’ٹوئٹر‘ پر پیغام پر اپنے دوستوں اور فینز کو پائریسی کے خلاف کردار ادا کرنے کو کہا ہے ۔
وقت اشاعت : 22/07/2017 - 12:02:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :