پرستار کی اداکارہ شردھا کپورکو گردے پر آٹوگراف کی فرمائش کر ڈالی

پرستار کی فرمائش پر اداکارہ کے رونگٹے کھڑے ہوگئے‘پلیز کاغذ پر آٹوگراف لے لو‘شردھا کپور

ہفتہ 22 جولائی 2017 12:02

پرستار کی اداکارہ شردھا کپورکو گردے پر آٹوگراف کی فرمائش کر ڈالی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء)فلمسٹاروں کے پرستار ان کا آٹوگراف لینے کیلئے بے تاب رہتے ہیں اور کاغذ نہ ملے تو اپنی شرٹ یا کسی بھی دستیاب چیز پر آٹو گراف لینے کی فرمائش کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس روایت کو نئی بلندیوں پر لے جاتے ہوئے ایک جنونی پرستار نے بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور سے ایسی جگہ آٹوگراف دینے کی فرمائش کردی کہ بیچاری اداکارہ کے رونگٹے ہی کھڑے ہوگئے۔

اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شردھا کپور اپنی نئی فلم کے بارے میں ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پرستاروں سے بات کررہی تھیں کہ اس دوران ایک پرستار نے اپنے گردے پر آٹوگراف حاصل کرنے کی فرمائش کرڈالی۔ اس فرمائش پر اداکارہ بے حد پریشان ہوگئیں اور انہوں نے فوری طور پر جوابی ٹویٹ میں لکھا’’اے باپ رے! نہیں نہیں، پلیز کاغذ پر لے لو۔‘‘
وقت اشاعت : 22/07/2017 - 12:02:10

Rlated Stars :