ہدایتکار سبطین فضلی کو ہم سے جدا ہوئے 32برس بیت گئے ، 25جولائی کو برسی منائی جائیگی

ہفتہ 22 جولائی 2017 12:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) ہدایتکار سبطین فضلی کو ہم سے جدا ہوئے 32برس بیت گئے ،25جولائی کو ان کی 32ویں برسی منائی جائیگی۔ سبطین فضلی 9 جولائی 1914ء کو بھارت کے شہر اتر پردیش میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز اپنے بڑے بھائی حسنین فضلی کی معاونت سے 1957ء میں کیا تھا۔

(جاری ہے)

قیام پاکستان کے بعد انہوں نے پاکستان کی کلاسیک فلم ’’دوپٹہ ‘‘میں ہدایتکاری کے فرائض انجام دئیے ۔

اس کے بعد انہوں نے آنکھ کا نشہ اور دو تصویریں نامی فلمیں بنائیں۔ یہ دونوں فلمیں کامیاب نہیں ہوئیں مگر ان کی صرف ایک فلم دوپٹہ ہی ان کا نام پاکستان کی فلمی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رکھنے کے لئے کافی ہے۔سبطین فضلی 25جولائی 1985ء کو 71 سال کی عمر میں اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے ان کو لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں سپرد خا ک کیا گیا ۔
وقت اشاعت : 22/07/2017 - 12:45:37