میری 11اگست کو ریلیز ہونیوالی فلم ’’چین آئے نہ ‘‘فلم انڈسٹری کیلئے نیک شگون ثابت ہوگی ‘ صوبیہ خان

ہدایتکار سید نور نے سینئر اورجونیئر اداکاروں کو ایک لڑی میں پرو کر ان سے بڑی خوبصورتی سے کام لیا ہے ‘ اداکارہ کی گفتگو

ہفتہ 22 جولائی 2017 12:45

میری 11اگست کو ریلیز ہونیوالی فلم ’’چین آئے نہ ‘‘فلم انڈسٹری کیلئے نیک شگون ثابت ہوگی ‘ صوبیہ خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ ان کی 11اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ’’چین آئے نہ ‘‘پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نیک شگون ثابت ہوگی ،فلم میں ہدایتکار سید نور نے سینئر اورجونیئر اداکاروں کو ایک لڑی میں پرو کر ان سے بڑی خوبصورتی سے کام لیا ہے ۔انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہدایتکار سید نور نے فلم میں کام کرنے والے ہر ایک اداکار سے بڑی مہارت اور خوبصورت سے کام لیا ہے اور فلم کی تمام ٹیم نے یکجا ہوکر اپنے کرداروں کے ساتھ انصاف کیا ہے ۔

فلم ’’چین نہ آئے ‘‘میری سید نور کے ساتھ پہلی فلم ہے جس میں ان کے ساتھ کام کرکے میں نے وہ کچھ سیکھا ہے جو میں کئی سالوں تک نہیںسیکھ سکتی تھی ۔

(جاری ہے)

صوبیہ خان نے کہا کہ سید نور بہترین ہدایتکار ہونے کے ساتھ ایک بڑے انسان بھی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہمیشہ کی طرح ان کی فلم کامیابی سے ہمکنا ر ہوگی ۔ اس فلم میں میرا کردار منفر نوعیت کا ہے جسے دیکھنے والے کبھی فراموش نہیں کرسکتے ۔ا انہوں نے بتایا کہ فلم کی پرموشن کا کام شروع کردیا ہے اور 11اگست کو فلم سینما گھروں کی زینت بن جائے گی ۔ فلم میں صوبیہ خان کے ہمراہ سینئر اداکارمصطفی قریشی ، ندیم بیگ ، بیروز سبزواری ، عتیقہ اوڈھو ، عادل مراد ، سحرش خان اور مریم سمیت دیگر شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 22/07/2017 - 12:45:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :