فلم نگری میں کامیابی ٹیلنٹ کی بنیاد پر حاصل ہوتی ہے، انوشکا شرما

ہفتہ 22 جولائی 2017 13:51

فلم نگری میں کامیابی ٹیلنٹ کی بنیاد پر حاصل ہوتی ہے، انوشکا شرما
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا کہ فلم نگری میں کوئی اقرباء پروری کی بنیاد پر نہیں بلکہ ٹیلنٹ سے کامیابی حاصل کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی نئی فلم جب ہیری میٹ سجل کی ٹریلر لانچ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فلم نگری میں کوئی اقرباء پروری کی بنیاد پر نہیں بلکہ اپنے اندر موجود ٹیلنٹ کو منوا کر کامیابی حاصل کرتا ہے،یہ سراسر غلط تاثر ہے،جب وہ انڈسٹری کا حصہ بنیں ان کا کوئی عزیز انڈسٹری کا حصہ نہیں تھا،وہ آڈیشن کے میرٹ پر پورا اتر کر پہلی ہی فلم میں انہیں یش راج کے ساتھ کام کا موقع ملا،فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی اور اس فلم کی کامیابی کے ساتھ ہی ان پر فلموں کی پیشکشوں کی بھرمار ہوتی چلی گئی،آج ان کا شمار بالی ود کی صف اول کی ہیروئنز میں ہوتا ہے جو ہر نامور ہدایتکار اور اداکار کے ساتھ کام کر چکی ہے،انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر جدوجہد جاری رکھیں گی،اداکارہ کی نئی فلم جب ہیری میٹ سجل 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 22/07/2017 - 13:51:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :