خدا کے انصاف پر پورا یقین رکھتا ہوں، سلمان خان

ہفتہ 22 جولائی 2017 19:35

خدا کے انصاف پر پورا یقین رکھتا ہوں، سلمان خان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) بالی وڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ خدا کے انصاف پر پورا یقین رکھتے ہیں اگر آپ کسی کے ساتھ کچھ غلط کرتے ہیں تو آپ کو اس کی سزا ضرور ملتی ہے۔

(جاری ہے)

بظاہرزندہ دل اور خوش نظر آنے والے بالی وڈ کے سلطان سلمان خان اپنے والدین اور فیملی کی بجائے ممبئی میں واقع گلیکسی اپارٹمنٹ میں تنہا رہتے ہیں اور اپنی تنہائی کو دور کرنے کیلئے آئے روزتقاریب کا اہتمام بھی کرتے رہتے ہیں تاہم ان کی جانب سے دی جانے والی پارٹیوں میں ان کے قریبی دوستوں کے ساتھ ساتھ وہ افراد بھی شرکت کرتے ہیں جو بظاہر تو خود کو سلمان کا دوست کہتے ہیں لیکن حقیقت میں ان کی دوستی اور نرم دلی کا فائدہ اٹھانے کیلئے ان کے قریب آتے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/07/2017 - 19:35:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :