ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کے مداحوں کی تعداد 2 کروڑ 80 ہزار ہو گئی

اتوار 23 جولائی 2017 14:23

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 2 کروڑ 80 ہزار ہو گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار امیتابھ بچن جن کے چاہنے والوں میں نوجوان اور بوڑھے دونوں شامل ہیں کے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 2 کروڑ 80 ہزار ہو گئی ہے،اس موقع پر ٹوئٹر پراداکار امیتابھ بچن نے اپنے چاہنے والوں کے لئے خصوصی پیغام میں کہا کہ ان کے ٹوئٹر پر فالوورز کی بڑھتی ہوئی تعداد ان کے چاہنے والوں کی محبت ہے جس کی وجہ سے وہ فلم نگری میں اب تک موجود ہیں اور کام کر رہے ہیں،وہ اپنے چاہنے والوں کی محبت پر انتہائی مشکور ہیں،آئندہ بھی اپنی فلموں سے پرفارمنس سے مداحوں کو محظوظ کرتے رہیں گے۔

وقت اشاعت : 23/07/2017 - 14:23:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :