ْ اداکار نواز الدین اچھے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی ہیں،ہدایتکار صابر خان

اتوار 23 جولائی 2017 15:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) ہدایتکار صابر خان نے کہاہے کہ اداکار نواز الدین نہ صرف اچھے اداکار ہیں بلکہ اچھے انسان بھی ہیں۔

(جاری ہے)

اتور کو بھارت میڈیا کے مطابق ہدایتکار صابر خان نے اپنی گفتگو میںکہا ہے کہ اداکار نواز الدین نہ صرف اچھے اداکار ہیں بلکہ وہ ایک اچھے انسان بھی ہیں جنہوں نے ان کے ساتھ فلم منا مائیکل کے دوران بھرپور تعاون کیا بلکہ جب بھی انہیں مشکل پیش آتی تھی وہ پیش پیش ہوتے تھے،ان کے اس رویے کی بدولت وہ ان کے فین بن گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنی فلم منا مائیکل سے انہیں اچھی امیدیں وابستہ ہیں کہ فلم ریکارڈ بزنس کرے گی،فلم کی سینما گھروں میں شاندار نمائش جاری ہے۔

وقت اشاعت : 23/07/2017 - 15:10:13